Live Updates

رمضان ک کے مقد س مہینے میں گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی ،ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑایجنسی

منگل 22 مئی 2018 17:40

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑایجنسی محمود احمد نے کہا ہے کہ رمضان المبار ک کے مقد س مہینے میں گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے خاربازا رکے دورے کے موقع پر دکانداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ا س موقع پر پولیٹیکل تحصیلدار خار عجم خان آفریدی اور لیویز فورس کی بھاری نفری بھی ان کے ہمراہ تھی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل پی اے محمود احمد نے بیکریز ،سبزیوں ، پھلوںاوردیگر دکانوں کا دورہ کیا اور وہاں پر نرخ نامے چیک کئے ۔ انھوں نے اس موقع پر کہا کہ رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ انہوں نے دکانداروں کو متنبہ کیا کہ اگرکسی نے کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر ضروری اشیاء سرکاری نرخ سے ذیادہ نرخوں پر فروخت کرنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔انھوں نے بیکری دکانوں کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے احکامات جاری کی جبکہ لیویز اہلکاروں کو ناجائز تجاوزات بھی ہٹانے کا حکم دیا ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :