حلال پروڈکٹ اینڈ سروس ایسوسی ایشن کا لائسنس منسوخ نہیں ہوا ،ایف پی سی سی آئی

منگل 22 مئی 2018 17:44

حلال پروڈکٹ اینڈ سروس ایسوسی ایشن کا لائسنس منسوخ نہیں ہوا ،ایف پی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تر جمان نے اس خبر کی شد ید الفا ظ میں مذ مت کی ہے جو کہ حلال پروڈکٹ اینڈ سروس ایسوسی ایشن (HPSAP) کے لا ئسنس کے کینسل ہو نے سے متعلق مختلف اخبارات میں شا ئع ہو ئی ہے ۔ ایف پی سی سی آئی کے تر جمان نے کہاہے کہ اس خبر نے ایف پی سی سی آئی کے سنیئر نا ئب صدر سید مظہر علی نا صر کی حالیہ پو زیشن کی قا نو نی حیثیت کو شک میں مبتلا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف پی سی سی آئی کے تر جمان نے اس خبر کی سختی سے تر دیدکر تے ہو ئے کہاکہ حلال پروڈکٹ اینڈ سروس ایسوسی ایشن (HPSAP) کے لا ئسنس منسو خ نہیں ہو اجبکہ اس کی تجدید میں تا خیر کو DGTO آفس میں سیکر یٹر ی کا مرسCondonedکر دیا ہے ۔ یہ حقیقت واضح ہے کہ حلال پروڈکٹ اینڈ سروس ایسوسی ایشن (HPSAP) کا نام ان ایسو سی ایشنز میں شامل نہیں جن کا لا ئسنسDGTOنے منسو خ کر دیا ہے اور یہ لسٹ DGTO کی ویب سا ئٹ پر مو جو د ہے ۔ ایف پی سی سی آئی کے تر جمان نے اخبا ری نما ئند وں پر زور دیا کہ وہ کو ئی بھی خبر چھاپنے سے پہلے اس خبر کی حقیقت Verify کر یں تا کہ بے بنیا د اور غلط خبر یں شا ئع نہ ہو ں ۔

متعلقہ عنوان :