نیشنل فوڈز لمٹیڈ صنفی مساوات کے فروغ میں پیش پیش

منگل 22 مئی 2018 17:44

نیشنل فوڈز لمٹیڈ صنفی مساوات کے فروغ میں پیش پیش
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) نیشنل فوڈز لمٹیڈ نے گزشتہ کئی برسوں کے دوران مختلف سطحوں پر خواتین کو مختلف مواقع فراہم کیے ہیں۔کارپوریٹ کی سطح پر خواتین کے کردار میں اضافہ کے ویڑن کے تحت نیشنل فوڈز لمٹیڈ نے سرکل (Cirlce) کی جانب سے منعقد کردہ پروگرم ایلیویٹ (Elevate)میں شرکت کی۔ ایلیویٹ پاکستان کا پہلا ویمن لیڈرشپ پروگرام ہے۔

یہ ایک مسلسل جاری رہنے والا پروگرام ہے۔ گزشتہ 09 مہینوں کے دوران نیشنل فوڈز لمٹیڈ نے ،اپنے ہیڈ آفس اور پلانٹ سے ،پہلے بیچ کے لیے پانچ خواتین کو اس پروگرام میں شرکت کے لیے نامز دکیا تھا۔ اس پروگرام کے دوران ان خواتین نے کارپوریٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی دیگر خواتین سے ملاقاتیں کیں جس سے ان میں درپیش چیلنجو ں کا سامنا کرنے لیے اعتماد پیدا ہوا ہے اور انہوں نے اپنی صلاحیتیں ثابت کیں۔

(جاری ہے)

اس پروگرام میں فکری ذہانت اورشخصی طاقت پر زور دیا گیا جب کہ پاکستان کے مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے سی ای اوز (CEOs)نے اپنا قیمتی وقت صرف کر کے شرکائ کی رہنمائی کی۔یہ پروگرام ستمبر،2017ء سے شروع ہوکر مئی 2018ء میں ختم ہوا۔اس پروگرام میں شرکت کے اہم مقاصد میں مجموعی افرادی قوت میں خواتین کی شرکت ، بورڈز اور لیڈرشپ کی سطح پر خواتین کی نمائندگی میں اضافہ کرنا اور اہم شعبوں میں خواتین کی قیادت میں اضافہ کرنا شامل تھے۔

مختلف مشاورتی سیشنوں میں ایک مضبوط قائد کی حیثیت حاصل کرنا (Building Your Leadership Muscle)، اپنی اندرونی آواز کو عمل میں تبدیل کرنا (Cultivating Your Inner Voice)اور اتحادوں کی تشکیل (Building Allies) شامل تھے۔اس پروگرام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے، نیشنل فوڈز لمٹیڈ کی ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز، محترمہ سائرہ اے خان نے کہا،"خواتین پر مشتمل اپنے عملہ کو ایلیویٹ پروگرام کے لیے نامزد کرنا ایک اہم واقعہ تھا۔

اس پروگرام کے بعد ہم نے اپنے عملہ کے اعتماد میں اضافہ دیکھا ہے۔ ہمارے لیے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ ہم ایک ایسا ماحول پیدا کر رہے ہیں جس کے نتیجہ میں مضبوط، پر عزم اور پرجوش پیشہ افراد سامنے آ رہے ہیں۔اپنے ہیڈ آفس اور پلانٹ ، دونوں جگہ، صنفی مساوات کے معاملے میں نیشنل فوڈز لمٹیڈ ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ہمیں امید ہے کہ اپنی خاتون ملازمین کی نشوونما میں مسلسل اضافہ کرتے ہیں گے۔

"یہ ان متعدد پروجیکٹس میں سے ایک پروجیکٹ ہے جو نیشنل فوڈز نے شروع کیا ہے اور جس کا مقصد خواتین لیڈرز تیار کرنا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔متعدد دیگر اداروں نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی جہاں شرکاء نے ایک دوسرے سے ملاقاتیں کی اور خواتین کو بلا امتیاز بااختیار بنانے کے لیے مشورے دئیے۔

متعلقہ عنوان :