گلوکار تیمور خان نے ’’ماں کی شان ‘‘ کی آڈیو اور ویڈیو کی ریکارڈنگ مکمل کرلی‘جلدریلیز کی جائیگی

میری اب تک تین سے چار ویڈیوز مارکیٹ میں آچکی ہیں جن کامجھے بہت اچھا رسپانس ملا ہے ‘گلوکار تیمور خان کی گفتگو

منگل 22 مئی 2018 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) معروف گلوکار تیمور خان نے ’’ماں کی شان ‘‘ کی آڈیو اور ویڈیو کی ریکارڈنگ مکمل کرلی ،جلدریلیز کی جائیگی ، تیمور خان نے بتایا کہ میری اب تک تین سے چار ویڈیوز مارکیٹ میں آچکی ہیں جن کامجھے بہت اچھا رسپانس ملا ہے اور اب میںنے ’’ماں کی شان ‘‘ پیاری ماں ‘‘ تیار کی ہے جس کی آڈیو لاہور جبکہ ویڈیو مری سمیت مختلف شہروں میں ریکارڈ کی گئی ہے ،’’پیار ماں ‘‘ میں اپنی ماں کی یادوں کو تازہ کرنے کی کوشش کی ہے اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالی میری ماں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور جن کی مائیں حیات ہیں انکو خدمت کرنے کا موقعہ دے ،تیمور خان کا کہنا تھاکہ گائیکی میرا جنون ہے اور رمضان سے قبل الحمرا سمیت مختلف کمپنیز کے پروگرامز میں میری پرفارمنس کو بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے ،رمضان کے بعد بھنگڑا سونگ پر کام شروع کرونگا جو یقینا دیکھنے والوں کو پسند آئیگا۔

متعلقہ عنوان :