نجی مصروفیات کی وجہ سے سکرین پر نظر نہیں آرہی‘عید الفطر کے بعد دو نئے پروجیکٹس پر کام شروع کررہی ہوں‘ ریچل خان

منگل 22 مئی 2018 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) اداکارہ و ماڈل ریچل خان نے کہا ہے کہ نجی مصروفیات کی وجہ سے سکرین پر نظر نہیں آرہی۔عید الفطر کے بعد دو نئے پروجیکٹس پر کام شروع کررہی ہوں۔ہمیشہ خود کو مصروف رکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔جھوٹ اور تنقید بازی سے سخت نفرت ہے۔

(جاری ہے)

جن لوگوں کو کام نہیں مل رہا ہے وہی لوگ آج کل خبروں میں رہنے کیلئے الزام تراشی کا سہارا لیتے ہیں۔ایسی فضول باتوں کیلئے میرے پاس وقت نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا مجھے سکینڈل کوئین بننے کا کوئی شوق نہیں ہے اور نہ کبھی ایسے کاموں کا حصہ بننا پسند کرتی ہوں۔عزت اور شہرت صرف محنت کرنے سے ملتی ہے۔تنقید،الزام تراشی ،بہتان اور پروپیگنڈے میرے خون میں شامل نہیں۔

متعلقہ عنوان :