سنگیت کا نشہ ہر نشے پہ بھاری ہے ‘ استاد ذاکر حسین

منگل مئی 16:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) معروف بھارتی طبلہ نواز استاد ذاکر حسین کا کہنا ہے موسیقی کی لے میں ڈوبے لوگوں کو کسی اور نشے کی ضرورت نہیںہوتی۔ ذاکر حسین نے حال ہی لندن کے ساؤتھ بینک انسٹٹیوٹ میں ایک سو طبلہ نوازوں کے ساتھ مل کر طبلہ بھی بجایا۔

(جاری ہے)

مذکورہ تقریب میں موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ چار پشتوں کے سنگیت کاروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ ان کے اس اظہار پر نامہ نگار وں کا کہنا تھا کہ چار پشتوں کے سنگیت کاروں کے ہمراہ کام کرنے کے باوجود وہ آج بھی چالیس برس کے نظر آتے ہیں ، تاہم انکی جانب سے اس راز کو راز ہی رہنے دیا گیا

متعلقہ عنوان :