غیر معیاری کام سے شناخت کھونا نہیں چاہتی‘ اداکارہ صنم سعید

منگل 22 مئی 2018 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) ماڈل واداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ کردارہی فنکار کی پہچان ہے،غیر معیاری کام سے شناخت کھونا نہیں چاہتی، اسکرپٹ اور اپنے کردار سے مطمئن ہوئے بغیر کوئی پروجیکٹ سائن نہیں کرتی، پاکستان میں اعلی معیار کی فلمیں بننے لگی ہیں ، جس کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیڈی، ایکشن، رومانٹک سمیت ہر قسم کی فلم بننی چاہیے، وقت کے ساتھ باکس آفس کی ترجیحات بھی بدل چکی ہیں۔خو ش آئند بات یہ ہے کہ ہمارا فلم بین بھی کافی سمجھدار ہوچکا ہے اور وہ کچھ نیا بھی دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی اور آج کی فلم انڈسٹری میں بہت تبدیلی آچکی ہے۔اس شعبے کو پڑھے لکھے لوگ جوائن کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :