مزاح کے بے تاج بادشاہ رنگیلا کی 13 ویں برسی (کل)منائی جائیگی

منگل مئی 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) اداکار، فلمساز، ہدایتکار اور گلوکار کی حیثیت سے چار دہائیوں تک پاکستانی فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھانے والے سعید خان نے فلم کے میدان میں رنگیلا کے نام سے شہرت حاصل کی۔ مزاح کے بے تاج بادشاہ کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 13برس بیت گئے ہیں۔افغاستان کے شہر ننگرہار میں پیدا ہونے والے رنگیلا نے زندگی کے ابتدائی دنوں میں پہلوانی، باڈی بلڈنگ، بیرے اور پینٹر کا کام کیا۔

(جاری ہے)

اداکار رنگیلا کی پہلی فلم جٹی تھی جس میں انہوں نے فی البدیہہ ڈائیلاگ بولتے ہوئے نہ صرف فلم انڈسٹری میں اپنا مقام بنایا بلکہ فلم بینوں کے دلوں میں بھی گھر کر لیا۔ اداکارہ رنگیلا نہ صرف اپنے مکالموں بلکہ منفرد حرکتوں کی وجہ سے اپنے پرستاروں کو ہنسنے پر مجبور کر دیتے تھے۔کامیڈی کے میدان میں ایک اکیڈمی کا درجہ رکھنے والے اس عظیم فنکار نے تین سو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے بحیثیت فلمساز انڈسٹری کو مشہور فلمیں بھی دیں جن میں دیا اور طوفان،، رنگیلا، دل اور دنیا،، میری محبت تیرے حوالے اور سونا چاندی سمیت دیگر شامل ہیں۔ اداکار رنگیلا کو چالیس سالہ فنی کیریئر کے دوران پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت دس نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :