وورن دھون نے روزہ رکھ کر مسلمانوں کے لئے پیغام جاری کر دیا

منگل مئی 16:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) مایہ ناز بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے روزہ رکھ لیا۔ اداکار نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد اور پہلا روزہ رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

(جاری ہے)

بھارتی اداکار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’’جیسا کہ آپ کو پتہ ہے کہ رمضان کے مہینے کا آغاز ہو چکا ہے اور ہولی کا بھی تہوار ہے۔۔دنیا بھر میں میرے جتنے بھی مسلمان بھائی اور بہن ہیں انہوں نے روزہ رکھنا شروع کر دیا ہے اس لئیے میں نے بھی آج روزہ رکھا ہے۔میرے سارے جم کولیگز نے بھی آج روزہ رکھا ہے اور اس لیے میں نے بھی عرفان بھائی اور یوسف بھائی کے ساتھ روزہ رکھا ہے۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ وہ اس مناسبت سے ایک خصوصی ورزش بھی کریں گے۔‘‘

متعلقہ عنوان :