کرینہ کپور کا بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’سلوٹ ‘ میں کام کرنے سے انکار

منگل مئی 16:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’سلوٹ ‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میکرز ’سلوٹ‘ میں شاہ رخ خان کے مدمقابل ہیروئن کے کردار کے لیے کرینہ کپور کو کاسٹ کرنے کا سوچ رہے تھے تاہم کرینہ کپور نے کنگ خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ سنا کر سب کو حیران کردیا۔

کرینہ کپور کا شاہ رخ کے ساتھ فلم نہ کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں اب کچھ مختلف کرنا چاہتی ہوں جب کہ اب فلموں سے متعلق میری سوچ اور رویہ تبدیل ہوگیا ہے اور میں ذہنی طور پر تیار نہ ہونے کی وجہ سے بڑے بجٹ کی فلمیں کرنے سے معذرت ہی کروں گی، عین ممکن ہے کہ فلم ’سلوٹ‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کام بھی نہ کروں۔