سارا علی خان کی فلم ’’سمبا ‘‘ کا حصہ بننے میں مدد کی، سیف علی خان

منگل 22 مئی 2018 16:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی سارا علی خان کی فلم ’’سمبا ‘‘ کا حصہ بننے میں مدد کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سیف علی خان نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ مجھے پریشانی تھی جب بیٹی سارا علی خان کی پہلی فلم ’’کیدارناتھ ‘‘ کی عکسبندی مسائل سے دوچار تھی کیونکہ میں تمام چیزوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے دیکھنا چاہتا تھا یہی وجہ تھی کہ سارا کو فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’سمبا‘‘ کا حصہ بننے میں مدد کی اور اب میں سارا کے لئے بہت خوش ہوں اسے جب بھی میری ضرورت پڑی میں ہمیشہ اس کے ساتھ ہوں گا۔ سارا علی خان کی فلم ’’سمبا‘‘ رواں سال 28دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :