پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں سی ٹی اسکین مشینیں لگ رہی ہیں‘ چنیوٹ ہسپتال میں بھی جلد سی ٹی اسکین مشین لگے گی‘ ڈینٹل سرجری کیلئے دو مشینیں منگوائی گئی ہیں‘خون کے ٹیسٹ فری کئے جائیں گے

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا ڈسٹرکٹ ہسپتال چنیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

منگل 22 مئی 2018 16:40

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں سی ٹی اسکین مشینیں لگ رہی ہیں‘ چنیوٹ ہسپتال میں بھی جلد سی ٹی اسکین مشین لگے گی‘ ڈینٹل سرجری کے لئے دو مشینیں منگوائی گئی ہیں۔ منگل کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 2018 میں کامیابی حاصل ہوئی تو ہسپتال کی بلڈنگ کو بڑھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں علاج کروانے کا رش موجود رہتا ہے یہاں پتھیالوجی لیب بھی لگائے جائیں گے۔ خون کے ٹیسٹ فری کئے جائیں گے۔ ڈینٹل سرجری کے لئے دو مشینیں منگوائی گئی ہیں۔ ہسپتال میں مریضوں کو مفت ادویات دی جارہی ہیں ہسپتال کے ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے پلانٹ لگایا ہے پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں سی ٹی اسکین مشینیں لگ رہی ہیں چنیوٹ ہسپتال میں بھی جلد سی ٹی اسکین مشین لگے گی چنیوٹ فیصل آباد روڈ کے لئے دو ارب روپے کا منصوبہ مختص کردیا موقع ملا تو چنیوٹ فیصل آباد روڈ چھ ماہ میں مکمل کریں گے۔