نواز شریف اور مریم نواز 25 مئی کو سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں کنونشن سے خطاب کریں گے

منگل 22 مئی 2018 16:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نے پنجاب بھر میں الیکشن 2018ء کی تیاریوں کے حوالے سے کمر کس لی۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز 25 مئی کو سرگودھا کی تحصیل بھیرہ آئیں گے‘وہ یہاں اراکین اسمبلی اور پارٹی سے ملاقات کے بعد کنونشن سے خطاب کریں گے ان کی متوقع آمد پر استقبالیہ پروگرام ترتیب دے کر تیاریاں کی جا رہی ہیں۔