ملک بھر میں 28 مئی یوم تکبیرکو منایا جائے گا

ْ 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے چاغی میں ایٹمی دھماکے کرکے اپنے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا تھا

منگل 22 مئی 2018 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) ملک بھر میں 28 مئی کو یوم تکبیر منایا جائے گا اور اس حوالے سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں یوم تکبیر 28 مئی کو منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔اس دن کے حوالے سے پرنٹ میڈیا خصوصی اشاعت کا اہتمام کرے گاجبکہ الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرام نشر کرے گا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے چاغی میں ایٹمی دھماکے کرکے اپنے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :