ہ میںبجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 4.3 فیصد تک پہنچ گیا‘ خسارہ پورا کرنے کی خاطر 524 ارب روپے کا بیرونی قرض لیا گیا، وزارت خزانہ

منگل 22 مئی 2018 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 4.3 فیصد تک پہنچ گیا‘ 9ماہ میں بجٹ خسارہ اپنے ہدف 4.1 فیصد سے بڑھ گیا۔ منگل کو وزارت خزانہ کے مطابق نو ماہ میں بجٹ خسارہ اپنے ہدف 4.1 فیصد سے بڑھ گیا بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 4.3 فیصد تک پہنچ گیا۔ بجٹ خسارہ پورا کرنے کی خاطر 524 ارب روپے کا بیرونی قرض لیا گیا۔

(جاری ہے)

956 ارب روپے کے اندرونی قرضے بھی لئے گئے۔ جولائی سے مارچ کے دوران 1172 ارب سود کی ادائیگی پر خرچ ہوئے۔ نو ماہ میں دفاع پر 624 ارب خرچ کئے گئے۔ گزشتہ مالی سال کے انہی نو ماہ میں دفاع پر 536 ارب روپے خرچ ہوئے تھے نو ماہ میں دو ہزار 796 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال اسی عرصہ میں دو ہزار 463 ارب روپے کا ٹیکس وصول ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :