لیگی رہنما نے چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں رجسٹرار اعتراضات پر اپیل دائر کردی

منگل 22 مئی 2018 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک نور اعوان نے چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں رجسٹرار اعتراضات پر اپیل دائر کردی۔

(جاری ہے)

منگل کو سپریم کورٹ میں چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر رہنما (ن) لیگ ملک نور اعوان نے رجسٹرار اعتراضات پر اپیل دائر کردی۔ اپیل میں بتایا گیا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات انصاف تک رسائی کے منافی ہیں۔ رجسٹرار آفس کے اعتراضات آزاد عدلیہ کے تصور کے خلاف ہیں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی شکایت کے لئے سپریم کورٹ متعلقہ فورم ہے۔