وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کی تعمیر و توسیع منصوبے کا افتتاح کردیا

ڈی ایچ کیو ہسپتال کی تعمیر نو پر 12کروڑ 80لاکھ روپے لاگت آئی ہے

منگل 22 مئی 2018 16:40

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کی تعمیر و توسیع منصوبے کا افتتاح کردیا‘ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی تعمیر نو پر 12کروڑ 80لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔ منگل کو شہباز شریف نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کی تعمیر و توسیع منصوبے کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہسپتال کی تعمیر نو پر بارہ کروڑ اسی لاکھ روپے خرچ ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک بھی قائم کیا گیا ہے۔ ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کی تعمیر پر ایک کروڑ دس لاکھ روپے خرچ ہوئے ہسپتال میں ای سی جی اور الٹرا سائونڈ کی سہولیات‘ بلڈ بینک‘ سی ڈی سکین اور لیپرو سکوپک سرجری کے شعبے بھی قائم کئے گئے ہیں۔ فزیو تھراپی ‘ تھیلی سیمیا وارڈ اور کارڈیالوجی وارڈ بھی بنایا گیا ہے۔