راولپنڈی‘ سحری کے وقت ٹرک نے 2 موٹر سائیکل سوار کچل ڈالے،2نوجوان جاں بحق

منگل مئی 16:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) راولپنڈی میں سحری کے وقت ٹرک سے کچل کر دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کا ذمہ دار ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پنڈی، اسلام آباد انتظامیہ غائب رہی اور حسب سابق جائے وقوعہ پر فوری نہ پہنچ سکی۔

(جاری ہے)

ڈھوک کالاخان ہائی وے کے پاس ٹرک نے دو موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا۔ اسلام آباد،راولپنڈی پولیس،،انتظامیہ،ڈولفن فورس یا ٹریفک پولیس حدود کے تنازع کے باعث موقع پر نہ پہنچ سکیں۔ یوں مقامی افراد نے کافی وقت گزر جانے کے بعد لاشوں کو اٹھایا۔ سحری میں مصروف تھانہ صادق آباد پولیس تاحال نوجوانوں کی شناخت کا مرحلہ مکمل نہ کرسکی۔