چینی سرمائے کی منتقلی سے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی

منگل مئی 16:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کی بحار منتقلی کے دبائو کے تحت چین کے 3.12ٹریلین امریکی ڈالر کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی آسکتی ہے،ماہرین نے پیشنگوئی کی ہے کہ امریکہ کے مرکزی بنک کی طرف سے جون میں شرح سود میں ممکنہ اضافے کی وجہ سے امریکی ڈالر کی شرح قدر میں زبردست اضافہ ہو گا،مرکزی بنک کے اعدادوشمار کے مطابق ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر جو دوسال قبل چینی کرنسی کی شرح قدر میں زبردست کمی کی وجہ سے زبردست دبائو کے پیش نظر کرنسی دفاع کے طور پر استعمال کئے گئے ۔جنوری سے اپریل تک 36.6بلین امریکی ڈالر کم ہو گئے ہیں ۔