پنجاب بھرمیں810 ٹریفک حادثات،07 ا فراد جاںبحق،913 زخمی

منگل 22 مئی 2018 16:40

لاہور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی810 مختلف مقامات پر روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں555 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، ان حادثات میں351 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی، پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں07 افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں، ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 408 ڈرائیوز، 20کم عمرڈرائیورز 408 مسافر اور119 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ، اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ234 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت232 متاثرین کے ساتھ پہلے ، فیصل آباد76حادثات میں95 متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان54 حادثات میں54 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا، واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل913 متاثرین میں734 مرد اور179خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں142 افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور542 افراد کی اوسط عمر 18سے 40 سال کے درمیان جبکہ229 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے، ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں651 موٹر سائیکلز،127آٹو رکشے،71موٹر کاریں،18مسافر بسیں،30 وین، 29 ٹرک اور89 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔