پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نی73عطائیوں کے اڈے سر بمہر کردیئے

منگل مئی 16:40

لاہور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) سپریم کورٹ کے احکاما ت کی تعمیل میں پنجاب بھر میں جاری کارروائی کے دوران پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نی73عطائیوں کے ا ڈے سربمہر کر دیئے، تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے مختلف اضلاع میں انتظامیہ اور پولیس کیساتھ مل کر کارروائی کی، جن میںملتان، بہاولپور، قصور، پاکپتن، فیصل آباد، شیخوپورہ، مظفرگڑھ،گجرات، سیالکوٹ، اٹک، رحیم یارخان، سرگودھا اور لاہور شامل ہیں،کمیشن کی ٹیموں نے ان ضلعوں کے مختلف علاقوں میں260 علاج گاہوں پرچھاپے مارے اوران میں سی73 پر عطائی کام کرتے ہوئے پائے گئے جنکے اڈوں کو سربمہر کردیاگیا، مزید برآں اعداد و شمار کے مطابق 260 میں سی70 عطائیوں نے عطائیت چھوڑ کردوسرے کاروبارشروع کردیئے ہیں۔