اساتذہ و طلبہ کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور ایوانِ قائداعظمؒکا مطالعاتی دورہ

منگل مئی 16:40

لاہور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) نیوسنٹر ماڈل ہائی سکول اینڈ اکیڈمی رانا ٹائون کے اساتذہ اور طلبہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور المدینہ ایجوکیشن سکول سسٹم نوازموڑ باگڑیاںکے اساتذہٴ کرام اور طلبہ نے ایوانِ قائداعظمؒکا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں، دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے سرسکندر ووکیشنل انسٹیٹیوٹ برائے خواتین شاہ عالم گیٹ و جامعہ حنفیہ قادریہ باغبانپورہ کا دورہ کیا، ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 195تھی۔

متعلقہ عنوان :