کمشنر ساہیوال نے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں جوابی کاپیوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی قائم کردی

منگل 22 مئی 2018 16:40

چیچہ وطنی۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام جاری انٹرمیڈیٹ امتحانات میں جوابی کاپیوں کی شکایات کا نوٹس لیا ہے اور ان کی کوالٹی سے متعلق مکمل جانچ کیلئے 6رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو3روز میں اپنی رپورٹ پیش کریگی،کمیٹی کا کنوینئر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قاری خالد نذیر کو مقرر کیا گیا ہے،کمیٹی جوابی کاپیوں کی خریداری کیلئے ہونے والے تمام ٹینڈ ر پراسیس کی بھی جانچ پڑتال کریگی اور مستقبل میں ایسی شکایات کے تدارک کیلئے سفارشات بھی پیش کریگی۔

متعلقہ عنوان :