پاکپتن : دو موٹرسائیکلوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق ، دو زخمی

منگل 22 مئی 2018 16:40

پاکپتن۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) پاکپتن کے علاقے میں دو موٹرسائیکلوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق حویلی لکھا روڈ پر دو تیز رفتار موٹرسائیکلیں بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئیں جسکے نتیجہ میں پیر غنی کا رہائشی محمد اعظم موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ حویلی کے دو رہائشی شدید زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :