حکومتی محصولات کی آن لائن ادائیگی عوام کے ساتھ بینکوں کے لئے بھی آسانی کاسبب ہے ، امتیازاحمد

منگل مئی 16:40

ملتان۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) جدیدٹیکنالوجی اورتیز ترین ترقی کے دورمیں ہمیں دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے جد ت اورٹیکنالوجی کواپناکرکام کرناہوگا ،دوسری صورت میں کامیابی ہم سے بہت دورچلی جائے گی ۔ایوان تجارت وصنعت ملتان میں ’’حکومتی محاصل کی آن لائن وصولی ‘‘آگاہی سیمینار میں ایوان کے ممبران اوربینکرزسے خطاب کرتے ہوئے کمشنرانکم ٹیکس /ودہولڈنگ ٹیکس امتیازاحمد نے کہاکہ حکومتی محاصل کی آن لائن وصولی کاایک پروجیکٹ تمام ترتیاریوں اورتربیت کے بعد 20مارچ 2018ء سے شروع کردیاگیاہے تاہم ابھی بھی بہت سے بینک اس کے مکمل خدوخال اورطریقہ کار سے مکمل آگاہ نہیں ہیں اورنہ ہی یہ سہولت کسٹمرزکوصحیح طریقے سے دے رہے ہیں اسی تناظرمیںآج یہ آگاہی سیمینار منعقدکیاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آن لائن محصولات کی وصولی کے بارے میں بینکوں کواپنے کسٹمرز کوہفتہ وار کے علاوہ ماہانہ اورسہہ ماہی بنیادوں پرایس ایم ایس کے ذریعے آگاہی دینی چاہیے ۔اسی طرح اپنی اپنی ویب سائٹس پرایف بی آر کی طرف سے دی گئی سہولیات کے بارے میں تفصیلات دینے کے علاوہ اے ٹی ایم کی جگہ پربھی ان کی تشہیرکی جائے اسی طرح شہرکے مختلف حصوں میں بینرز لگانے کے علاوہ پوسٹرز آویزاں کرنے اوراپنے کسٹمرز کوان کی بینک سٹیٹمنٹ کے ساتھ ساتھ آن لائن ادئیگی کے بارے میں تفصیلات بھی فراہم کی جانی چاہیں۔

اس موقع پرایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر ملک اسرار احمد اعوان نے کہاکہ حکومتی محاصل کی آن لائن وصولی سے عام پبلک کے ساتھ ساتھ کاروباری برادری کونہ صرف خاطرخواہ سہولیات دستیاب ہوں گی بلکہ اس سے وقت کی بہت بچت ہوگی ۔کاروباری سیکٹرسٹیٹ بینک اورحکومت کی اس کاوش کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :