ٹیکس گزارمختلف مقامات پرقائم ہیلپ ڈیسک سے فوائدحاصل کریں ،کمشنر انکم ٹیکس

منگل مئی 16:40

ملتان۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) ہمارامقصد صرف ٹیکسز کی وصولی ہی نہیں بلکہ ٹیکس گزاروں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچانابھی ہے ۔کمشنر انکم ٹیکس /ودہولڈنگ ٹیکس ملتان امتیاز احمد نے آج یہاں ایوان تجارت وصنعت ملتان میں قائم ہیلپ ڈیسک کامعائنہ کرتے ہوئے مزیدکہاکہ ہیلپ ڈیسک پرتعینات ٹیکس فسیلٹیشن آفیسرز نہ صرف صنعتی وتجارتی افرادکومددفراہم کررہے ہیںبلکہ عوام بھی اس سہولت سے مستفدہوسکتے ہیں ۔

یہاں پرجن مسائل کی نشاندہی کی جائے گی انہیں ہم اولین طورپردورکریں گے ۔اس موقع پرایوان تجارت وصنعت ملتان کے نائب صدر خواجہ فاروق وممبران نے کمشنر انکم ٹیکس /ودہولڈنگ ٹیکس کوچیمبر میں قائم ہیلپ ڈیسک پرکمپنی کے نام تبدیل کرنے کی سہولت مہیا کرنے اوراس ڈیسک کومین آفس سے منسلک دیگر سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ اس کو سٹیٹ بینک سے منسلک کرکے آن لائن پے منٹ کے معاملات اسی جگہ فائنل کرنے کی سہولیت مہیا کرنے کی سہولت مہیا کرنے کی درخواست بھی کی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرٹیکس فسلٹیشن آفیسر رانا ثناء اللہ نے بتایاکہ اس ہیلپ ڈیسک پرانرولمنٹ کی سہولت کے ساتھ ساتھ ریٹرن فائلنگ کی سہولت ،امپورٹ ایکسپورٹ کے لئے فائیل ز کی تیاری ،سیلزٹیکس کے لئے فائیلز کی تیاری سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن کی فائل کی تیاری اورٹیکس کے دیگر معمالات کے لئے ون ونڈوکی سہولت مہیاکی گئی ہے۔اس کے علاوہ تیکس معاملات پرآگاہی بھی دی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :