ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مجید اچکزئی کو 1992 میں درج ہونیوالے قتل کے مقدمے میں بری کردیا

منگل مئی 16:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کی عدالت نے رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی کو 1992 میں درج ہونے والے قتل کے مقدمے میں بری کردیا منگل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعادت اللہ نے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی کو عدم ثبوت کی بنا پر مقدمہ سے بری کر دیا ،مجید اچکزئی کی جانب سے عدالت میں بریت کی درخواست دائر کی گئی تھی گزشتہ سماعت پر عدالت نے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا مجید اچکزئی کی جانب سے کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ اور نور جان بلیدی نے کیس کی پیروی کی رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی سول لائن تھانہ میں 1992 کے قتل کے مقدمے میں نامزد تھے۔