مولانا فضل الرحمن عمرہ کی سعادت حاصل کرنے مکہ مکرمہ پہنچ گئے

منگل مئی 16:50

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن عمرہ کی سعادت حاصل کرنے مکہ مکرمہ پہنچ گئے ،جہاں پر سعودی عرب کے مرکزی رہنماؤں پیر عبدالمنان مکی ،حافظ حمداللہ عثمانی ،قاری زاکر جزبی ،مولانا غلام رسول مینگل ،حافظ عصمت اللہ گھوڑو درجنوں سینئر رہنماؤں نے پر تپاک استقبال کیا ،،مولانا فضل الرحمن نے عمرہ ادا کیا حرم شریف میں ملکی سلامتی امت مسلمہ اور مظلوم مسلمانوں کے حق میں خصوصی دعا کی مکہ مکرمہ کے معروف سماجی شخصیت الحاج الشرائع مسجد عمار بن یاسر کے امام شیخ محمود نے مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں پرتکلف سحری کا اہتمام کیا،جس میں جمعیت علمائے اسلام سعودی عرب کے سابق صدر معروف سماجی شخصیت مولانا شیخ رشید احمد دیشانی مولانا شیخ حمداللہ عثمانی ،،جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے ترجمان ماہنامہ الجمعیت کے مدیر مفتی محمد زاہد شاہ ،قاری گل زمین خان دیشانی، مولانا شیخ شمس الحق ہزاروی ،حاجی ممتاز خان ،قاری حفیظ اللہ خان ، مولانا شیخ سمیع الحق تورغری ،مولانا عبدالکریم قاسمی ہزاروی ،قاری تاج محمد ہزاروی، بھائی طاہر، مفتی ابرار احمد، مولانا مراد بخش الحسن، مولانا عبدالغفور کلوئی شیخ ابوبکر مینگل،ٹکری رفیع اللہ مینگل،حافظ ابوبکر سندھی،،فضل الرحمن مینگل ،شمس عالم مینگل،فضل جان قاری ،عبدالرحمن سیف دینی ،محمد بابو شیخ عبدالرحمن مینگل ودیگر کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی مولانا فضل الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا جمعیت علماء اسلام پارلیمنٹ میں ختم نبوت کے دفاع کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ہمارے موجودگی میں کوئی مائی کا لال ترمیم کی جرا،ْت نہیں کر سکتا پارلیمنٹ میں جمعیت علماء اسلام، اسلامی دفعات کے تحفظ کے لئے چوکیداری کا کردار ادا کر رہی ہے اس سنگین حالات میں جمعیت علماء اسلام پوری امت کی نمائندگی کا حق ادا کیا پورے عالم میں جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم بربریت ہوا جمعیت علماء اسلام نے پارلیمنٹ میں ان کے حق میں آواز بلند کی ان سے اظہار یکجہتی کیلئے تاریخ ساز ریلیاں نکالی گئیں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دنیا کے نقشہ بدل رہا ہے عالم میں حق و باطل مدمقابل ہے ایسے نازک حالات میں جمعیت علماء اسلام کے کوششوں سے متحدہ مجلس عمل بحال ہوگئے عام انتخابات میں مجلس عمل ملک بھر میں حصہ لے گی سیکولر ازم قوتوں کو نشان عبرت شکست دینگے تمام مزہبی جماعتیں نئے عزم نئے ولولہ کے ساتھ مجلس عمل کی صورت میں میدان عمل میں نکلے ہیں کامیاب کانفرنسوں سے معلوم ہوا کہ عوام لادین قوتوں سے بیزار ہوچکے ہیں ،،مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حرمین شریفین مسلمانوں کے محبتوں کا مرکز ہے یہاں پر کسی کو کسی پر فوقیت نہیں سب بھائی بھائی ہیں حرمین شریفین کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،،مولانا فضل الرحمن نے جمعیت علمائے اسلام مکہ مکرمہ کے سرپرست اعلیٰ مولانا خالق داد مینگل مرحوم کے صاحبزادوں سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے درجات عالیہ کیلئے خصوصی دعا کی۔