ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پرافسران کے رمضان بازار وںکے دورے

منگل 22 مئی 2018 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پراے سی رائیونڈ ملک راشد نعمت ، اے سی سٹی عبدللہ خرم نیازی، اے سی ماڈل ٹائون ، اے سی شالیمار،سب رجسٹرار غلام سرور اور دیگر افسران نے رمضان بازار وںکے دورے کیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے رمضان بازارو ں میں اشیائے خوردونوش کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے رمضان بازاروں میں چینی اور آٹے کی فر وخت کو چیک کیااوررمضان بازاروں میں تعینات عملے کی حاضری کو بھی چیک کیا۔افسران نے رمضان بازاروں میں خریداری کرنے والے شہریوں سے بات چیت کی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

متعلقہ عنوان :