ْطلباو اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ

منگل مئی 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) نیوسنٹر ماڈل ہائی سکول اینڈ اکیڈمی‘ رانا ٹائون‘لاہورکے طلبااور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور المدینہ ایجوکیشن سکول سسٹم‘نوازموڑ باگڑیاں‘لاہورکے طلبااور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے سرسکندر ووکیشنل انسٹیٹیوٹ برائے خواتین‘ شاہ عالم گیٹ‘لاہور‘جامعہ حنفیہ قادریہ‘ باغبانپورہ‘لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 195تھی۔

متعلقہ عنوان :