چکوال، چار افراد نے شادی شدہ خاتون اور اس کی تین سالہ بیٹی کو اغواء کر لیا

منگل 22 مئی 2018 16:50

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) محلہ قادر آباد تھانہ سٹی میں چار افراد نے شادی شدہ خاتون اور اس کی تین سالہ بیٹی کو اغواء کر لیا۔

(جاری ہے)

محمد کامران ولد محمد رزاق نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان ارسلان اور اس کے دو بھائیوں عرفان اور رضوان پسران فضل حسین اور عمران بشیر ولد محمد بشیر اس کی بیوی روبینہ بی بی اور تین سالہ بچی فجر فاطمہ کو اغواء کر کے لے گے ہیں ۔ اے ایس آئی شکیل احمد نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔