راولپنڈی میں سحری کے وقت ٹرک سے کچل کر دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق

منگل 22 مئی 2018 16:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) راولپنڈی میں سحری کے وقت ٹرک سے کچل کر دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈھوک کالاخان ہائی وے کے پاس ٹرک نے دو موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد،راولپنڈی پولیس،انتظامیہ،ڈولفن فورس یا ٹریفک پولیس حدود کے تنازع کے باعث موقع پر نہ پہنچ سکیں۔ یوں مقامی افراد نے کافی وقت گزر جانے کے بعد لاشوں کو اٹھایا۔ سحری میں مصروف تھانہ صادق آباد پولیس تاحال نوجوانوں کی شناخت کا مرحلہ مکمل نہ کرسکی۔