جنوبی افریقہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران 2 پاکستانی بھائی قتل

منگل 22 مئی 2018 16:50

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) جنوبی افریقہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 2 پاکستانی بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے نواحی علاقیمیں تین بھائی رضا المصطفیٰ، رضا العطا اور رضا المرتضیٰ کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں مزاحمت پر دو بھائی جاں بحق ،ْایک زخمی ہوگیا۔

واقعہ میں جاں بحق ہونے والے رضا مصطفی کے صاحبزادے فاروق پنجاب کے دارالخلافہ لاہور کے گورنمنٹ کالج میں زیر تعلیم ہیں۔مقتول کے بیٹے نے بتایاکہ ان کے والد، چچا اور تایا گزشتہ 6 سال سے کاروبار کے سلسلے میں جنوبی افریقا میں مقیم تھے ،ْگزشتہ رات ان کے گھر میں ڈکیتی کی اطلاع دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس واقعہ کے دوران دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں والد اور چچا شامل ہیں ،ْ تایا زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

مقتول رضا المصطفیٰ کے بیٹے فاروق کے مطابق ان کے والد ہاکی کے سابق کھلاڑی تھے۔مقتولین کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں بتایا گیا کہ ڈکیتی رات کے اوقات میں ہوئی اور ڈاکو گھر میں گھس آئے ،ْاس پر ایک بھائی نیمزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے دو بھائی موقع پر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جو وہاں کے ہسپتال میں زیر علاج ہے۔اہل خانہ کے مطابق مقتولین کی لاشیں اب تک ان کے حوالے نہیں کی گئی ہیں، لاشوں کی حوالگی کیلئے قانونی کارروائی جاری ہے اور جیسے ہی لاشیں سپرد کی جائیں گی انہیں پاکستان لایا جائیگا۔