بحیرہ عرب میں آئندہ 24 گھنٹوں میں طوفان کا خطرہ ہے ،ْمحکمہ موسمیات

منگل 22 مئی 2018 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بحیرہ عرب میں آئندہ 24 گھنٹوں میں طوفان کا خطرہ ہے اور یہ طوفان عمان و یمن کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔محکمہ موسمیات نے عندیہ دیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کسی بھی وقت بحیرہ عرب میں طوفان آسکتا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق عمان کے جزیرے میسرا سے 740 ناٹیکل میل کی دوری پر جنوب مغربی بحیرہ عرب میں شدید ہوا کا کم دباو موجود ہے اور یہی ہوا کا کم دباو آئندہ 24 گھنٹوں میں طوفان کی شکل اختیار کرجائے گا.یہ طوفان عمان اور یمن کے درمیان ساحلی علاقوں سے ٹکرائیگا تاہم پاکستان کے ساحلی مقامات پر اس طوفان کے کوئی بھی اثرات نمودار نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :