سبیکا شیخ کی میزبانی کرنے والے اہل خانہ بھی اس کے ساتھ روزے رکھ رہے تھے

جب رمضان کا آغاز ہوا تو سبیکا شیخ نے روزے رکھنا شروع کیے،تو میری فیملی نے سبیکا شیخ کے ساتھ روزے رکھے، کیونکہ ہم سب کچھ ایک ساتھ کرتے تھے، سبیکا شیخ کی امریکہ میں میزبانی کرنے والے اہل خانہ کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 22 مئی 2018 16:57

سبیکا شیخ کی میزبانی کرنے والے اہل خانہ بھی اس کے ساتھ روزے رکھ رہے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 مئی 2018ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں روزے کی حالت میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی موت نے ہر پاکستانی کو غم سے نڈھال کر دیا ہے۔سبیکا کے والد ین ابھی تک اس صدمے سے باہر نہیں آ سکے کہ ان کی ذہین بیٹی سبیکا شیخ اب اس دنیا میں موجود نہیں ہیں۔ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق سبیکا شیخ امریکہ میں جس گھر میں رہی تھی،وہ گھر والے بھی سبیکا شیخ کی اچانک موت پر صدمے سے دوچار ہیں،اور ان کو یقین ہی نہیں آ رہا کہ ان کے ساتھ ہنسنے کھیلنے والی سبیکا شیخ اب اس دنیا میں موجود نہیں ہے۔

سبیکا شیخ کی میزبانی کرنے والے دوسرے خاندان کا کہنا تھا کہ جب رمضان کا آغاز ہوا تو سبیکا شیخ نے روزے رکھنا شروع کیے۔تو میری فیملی نے سبیکا شیخ کے ساتھ روزے رکھے۔

(جاری ہے)

کیونکہ ہم سب کچھ ایک ساتھ کرتے تھے۔اس خاندان کی ایک اور فرد کا کہنا تھا کہ میں نے آج تک سبیکا شیخ جیسی پیار کرنے والی اور خوبصورت انسان سے نہیں ملی۔سبیکا کو جاننے والے دوست اور احباب کا کہنا ہے کہ سبیکا نے ان کی زندگی بدل دی ۔

جس کے لیے وہ پاکستان میں اس کے لیے شکر گزار ہیں۔امریکہ کی ریاست میں پیش آنے والا یہ فائرنگ کا واقعہ اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی زندگیوں پر گہرا اثر چھوڑ گیا ہے۔امریکہ میں شبیکا کو جاننے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ سبیکا اب ہم میں موجود نہیں ہے لیکن اس کا پیار ہمارے درمیان ہمیشہ موجود رہے گا۔امریکی ریاست ٹیکساس میں اسکول میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی نماز جنازہ ہیوسٹن کی ایک مسجد میں اتوار کو ادا کر دی گئی۔ سبیکا کی میت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر مسجد لایا گیا تھا۔ سبیکا کی نماز جنازہ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔