مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخاب کی یقینی فاتح جماعت ہے،علی اکبر گجر

بے وفائی کرنے والوں کی آنکھیں بہت جلد کھل جائیں گی لیکن تب تک واپسی کے دروازے بند ہو چکے ہونگے،رہنما مسلم لیگ (ن)

منگل 22 مئی 2018 17:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ بے وفائی کرنے والوں کو تارے نظر آنے شروع ہو گئے ہیں․ بہت جلد پارتی چھوڑ کر جانے والوں کو اپنی غلطی کی سنگینی کا احساس ہوجائے گا کیوں کہ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام نے متفقہ فیصلہ قائد میاں محمد نواز شریف کے حق میں سنا دیا ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات کی یقینی فاتح جماعت بن کر سامنے آئے گی اور میاں محمد نواز شریف ہی اگلی حکومت میں وزیر اعظم ہونگی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کشتی کو ڈوبتی کشتی کہنے والوں کی آنکھیں بہت جلد کھل جائیں گی لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی ہوگی․ قوم کے اعتماد اور میاں محمد نواز شریف کے ساتھ والہانہ محبت کو دیکھ کر یقین ہو گیا ہے کہ قائد نواز شریف پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ چوتھی بار وزیر بنیں گی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ ہماری مخالف قوتوں کی تمام تر سازشیں آخری سانسیں لے رہی ہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت سیاسی سازشوں کے گڑ ھ سے سرخرو ہو کر نکلے گی․تباہی کی طرف جاتی ہوئی ملکی معیشت اور عام پاکستانی کے مسائل کا واحد پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہے جس نے گذشتہ پانچ سالوں میں اپنے ہر انتخابی وعدے کو یقین میں بدل کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان میں حقیقی جمہوری قیادت میاں محمد نواز شریف ہی ہیں․ علی اکبر گجر نے سندھ کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو مکمل تباہی سے بچانے کے لئے تیر اور بلے کے گٹھ جوڑ کے خاتمے کے لئے میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دیں اور پاکستان کے ساتھ ساتھ سندھ کو دنیا کا ترقی یافتہ خطہ بنانے کے لئے میدان عمل میں نکلیں․