پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری،سرمایہ کاروں کے مزید36ارب51کروڑروپے سے زائدڈوب گئے

منگل 22 مئی 2018 17:28

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری،سرمایہ کاروں کے مزید36ارب51کروڑروپے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اتار چڑھائو کے بعدتیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس میںایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس کی42700 کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی ،سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب76ارب20کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت59.22فیصد زائدجبکہ80فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

منگل کو مارکیٹ کا آغاز ملے جلے رجحان سے تاہم حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ،توانائی،فوڈ،بینکنگ اور دیگرمنافع بخش سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کے باعث مارکیٹ میں کئی دنوں سے چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے ، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس42770پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم اتار چڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس1096.17پوائنٹس اضافے سے 42744.82پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کو مجموعی طور پر350کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا، جن میں سی280کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ،58کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب76ارب20کروڑ72لاکھ14ہزار954روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر88کھرب28ارب4لاکھ10ہزار291روپے ہوگئی۔

منگل کو14کروڑ8لاکھ45ہزار730شیئرزکا کاروبار ہواجوپیرکی نسبت5کروڑ23لاکھ87ہزار510شیئرززائدہے۔قیمتوں کے اتار چڑھائو کے حساب سے پاک ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت70.00روپے اضافے سی2070.00روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت39.04روپے اضافے سی1501.04روپے ہوگئی۔نمایاں کمی سائفرٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت72.03روپے کمی سی1550.91روپے اورآئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت54.99روپے کمی سی1085.00روپے ہوگئی۔

منگل کوفوجی سیمنٹ کی سرگرمیاںایک کروڑ39لاکھ61ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمتایک روپے اضافے سی25.71روپے اورپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں73لاکھ91ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں، جس کے شیئرزکی قیمت1.34روپے اضافے سی37.44روپی پر بندہوئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس645.31پوائنٹس اضافے سی20980.69پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس2336.05پوائنٹس اضافے سی72942.43پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس621.33پوائنٹس اضافے سے 31066.60پوائنٹس پر بندہوا۔

متعلقہ عنوان :