سعودی ریال رکھنے والوں کی چاندی ہوگئی

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام اوپن مارکیٹ میں ڈالر، یورو، برطانوی پائونڈاور سعودی ریال کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا

منگل 22 مئی 2018 17:28

سعودی ریال رکھنے والوں کی چاندی ہوگئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر،یورو،برطانوی پائونڈ اورسعودی ریال کی قدر میں اضافہ جبکہ یواے ای درہم کی قدر میں استحکام اورچینی یوآن کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.60روپے اور قیمت فروخت115.65روپے پر مستحکم رہی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں مزید10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید117.20روپے سے بڑھ کر117.30روپے اور قیمت فروخت117.70روپے سے بڑھ کر117.80روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

یوروکی قدر میں70پیسے اور برطانوی پائونڈ کی قدرمیں50پیسی کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید137.80روپے سے بڑھ کر138.50روپے اور قیمت فروخت139.30روپے سے بڑھ کر140.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید157.50روپے سے بڑھ کر158.00روپے اور قیمت فروخت159.00روپے سے بڑھ کر159.50روپے ہوگئی۔

سعودی ریال کی قدر میں 5پیسے کا اضافہ جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.30روپے سے بڑھ کر31.35روپے اور قیمت فروخت31.60روپے سے بڑھ کر31.65روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید32.05روپے اور قیمت فروخت32.35روپے پر مستحکم رہی ۔منگل کوچینی یوآن کی قیمت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.00روپے سے گھٹ کر18.80روپے اور قیمت فروخت19.80روپے سے گھٹ کر19.60روپے ہوگئی۔