اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا

منگل مئی 17:29

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 23 ،22 ،21 مئی اور یوم علی کے موقع پر 6 جون کو ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ترجمان کراچی بورڈ کے کے مطابق بروز بدھ 6 جون کو ملتوی ہونے والا آرٹس اور پرائیویٹ کا انگلش نارمل پرچہ اول اور انگلش ایڈوانس پرچہ اول اب بروز جمعہ 8 جون کو ساڑھے نو سے ساڑھے بارہ بجے تک ہوں گے۔

21 مئی کو ملتوی ہونے والے پرچے اب بروز 9 جون کو ساڑھے نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک ہوں گے، جن میں آرٹس ریگولر اور پرائیوٹ کے انگلش نارمل پرچہ دوم اور انگلش ایڈانس پرچہ دوم، خصوصی امیدواروں کا انگلش نارمل پرچہ اول اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کا ہسٹری اینڈ پرنسپل آف فزیکل ایجوکیشن پرچہ اول شامل ہیں۔

(جاری ہے)

22 مئی کو ملتوی ہونے والے پرچے اب بروز پیر 11 جون کو لیے جائیں گے، صبح کی شفٹ میں ساڑھے نو سے ساڑھے بارہ بجے تک آرٹس ریگولر اور پرائیوٹ کے انگلش نارمل پر چہ اول، انگلش ایڈوانس پرچہ اول جبکہ شام کی شفٹ میں خصوصی امیدواروں کا پاکستان اسٹڈیز کا پرچہ لیا جائے گا۔

23 مئی کو ملتوی ہونے والے پرچے اب 13 جون کو لیے جائیں گے جس میں صبح کی شفٹ میں ساڑھے نو سے ساڑھے بارہ بجے تک آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کا ایجوکیشن پرچہ دوم، اسلامک ہسٹری پرچہ دوم، آرٹس ریگولر کا جیو گرافی پر چہ دوم، آئوٹ لائنز آف ہوم اکنامکس پرچہ دوم، خصوصی امیدواروں کا اسلامک اسٹڈیز پرچہ اول اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کا سائنس آف موومنٹ پرچہ دوم جبکہ ساڑھے نو سے ساڑھے گیارہ بجے تک بریل پرچہ دوم لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :