چیئر مین بلدیہ کورنگی کا سبیکا شیخ کے نام سے سکول منسوب کرنے کا اعلان

منگل 22 مئی 2018 17:29

چیئر مین بلدیہ کورنگی کا سبیکا شیخ کے نام سے سکول منسوب کرنے کا اعلان
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ سبیکا شیخ قوم کی ہونہا ر بیٹی تھی اسکی موت پر ہر آنکھ اشکبار ہے،بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکول کو سبیکا شیخ کے نام سے منسوب کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ کے اسکول میں دہشت گردی کا شکار ہونے والی طالبہ سبیکا شیخ کی رہائش گا ہ جاکر اُن کے والد عبدالعزیز شیخ اور تایا شاہ فیصل ٹائون کے سابق یوسی ناظم عبدالجلیل اور دیگر اہل خانہ سے دکھ و افسوس اور دلی تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر یونین کمیٹی30کورنگی کے چیئر مین ایس معین اور دیگر موجود تھے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ پوری قوم سبیکا شیخ کی المناک موت پر پوری قوم افسردہ ہے اور ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :