ڈکیتی و قتل کے 2ملزمان کو سزائے موت،3,3لاکھ روپے جرمانہ

منگل 22 مئی 2018 17:29

عارفوالا۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ایڈیشنل سیشن جج نے دوران ڈکیتی و قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے 2ملزمان کو سزائے موت اور تین ،تین لاکھ روپے ہرجانے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی عارفوالا کے مشہورمقدمہ دوران ڈکیتی تاجر جاوید بٹ کے قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج عارفوالا زاہد حسین بختیار نے ملزمان قمر عرف قمری اور ماجد عرف ماجو کو سزائے موت اور دس سال قید اور تین تین لاکھ روپے ہرجانے کا حکم دے دیا ملزمان نے نواز شریف مارکیٹ کے تاجر جاوید بٹ کو دوران ڈکیتی دکان پر ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔