نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے انہیں صحت مند مشاغل کی طرف راغب کرنا ہوگا، ڈپٹی کمشنر

منگل 22 مئی 2018 17:32

عارفوالا۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے انہیں صحت مند مشاغل کی طرف راغب کرنا ہوگا ،کھیلیں مضبوط تعلقات استوار کرنے کی کلید ہیں۔ مضبوط اعصاب کا جوان ہی ملک وقوم کی ترقی وسلامتی کا ضامن ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر راجہ منصوراحمد نے پلے گرائونڈ میں رمضان المبارک کرکٹ میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایت پرسپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہمہ وقت نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فیصل عمران وٹو بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :