لاہور کی سیشن عدالت ایک بارپھر اکھاڑہ بن گئی،فریقین گتھم گتھا ،ایک دوسرے پر لاتوں ،گھونسوں کی بارش

تصادم کے باعث سیشن کورٹ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا ،پولیس نے دونوں فریقین کو حراست میں لے لیا

منگل مئی 17:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) لاہور کی سیشن عدالت ایک بارپھر اکھاڑہ بن گئی،،قتل کے مقدمہ میں پیشی پر آئے فریقین آپس میں الجھ پڑے، ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں سے حملے کرتے رہے،،پولیس اہلکاروں نے مشتعل افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ کے ججز گیِٹ پر قتل کے مقدمہ میں پیشی پر آئے فریقین نے عدالتی کارروائی کے بعد اپنی عدالت لگا لی۔

ملزم اور مدعی پارٹی آپس میں الجھ پڑے اور گتھم گتھا ہوگئے،دونوں پارٹیاں کی طرف سے ایک دوسرے پر لاتوں، گھونسوں اور تھپڑوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا اور تصادم کے باعث سیشن کورٹ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا ۔۔پولیس اہلکاروں نے فریقین کو حراست میں لیکر مزید تفتیش کے لیے تھانہ اسلام پورہ منتقل کردیا۔