احتساب عدالت میں کچھ ثابت نہیں ہوا، مقدمات سے گھبرانے والے نہیں ،ْنوازشریف

عوامی عدالت کا فیصلہ بھی آرہا ہے ،ْ سابق وزیر اعظم کی مرکزی رہنمائوں سے با ت چیت

منگل 22 مئی 2018 17:32

احتساب عدالت میں کچھ ثابت نہیں ہوا، مقدمات سے گھبرانے والے نہیں ،ْنوازشریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ احتساب عدالت میں کچھ ثابت نہیں ہوا، مقدمات سے گھبرانے والے نہیں، مقابلہ کریں گے ،ْ عوامی عدالت کا فیصلہ بھی آرہا ہے۔ منگل کو مسلم لیگ (ن )کی مرکزی قیادت وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری، وزیر ریلوے سعد رفیق اور مریم نواز نے نواز شریف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نگران سیٹ اپ اور پارلیمانی امور پر نواز شریف کو بریفنگ دی جبکہ خواجہ سعد رفیق نے نیب مقدمات کے حوالے سے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ مقدمات سے گھبرانے والے نہیں، مقابلہ کریں گے، احتساب عدالت میں بھی کچھ ثابت نہیں ہوا۔ عوامی عدالت کا فیصلہ بھی آرہا ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا مگر مخا لفین نے رکاوٹیں پیدا کیں۔قبل ازیں میڈیا سے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سعد رفیق نے کہاکہ آصف کرمانی میرے بڑے بھائی ہیں اور وہ قابل احترام ہیں ۔