طلبہ کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے پنجاب یونیورسٹی اور ملز سکلز کے درمیان معاہدہ

منگل 22 مئی 2018 17:58

لاہور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) پنجاب یونیورسٹی اور ملز سکلز کے درمیان یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے معاہدہ طے پا گیا ہے، اس سلسلے میں معاہدے پر دستخطوں کی تقریب وائس چانسلر آفس میں منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ جبیں، سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی اور مینیجنگ ڈائریکٹر ملز سکلز لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ارشد محمود، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی و دیگر حکام نے شرکت کی، معاہدے کے مطابق طلباء و طالبات میں تنقیدی و تخلیقی سوچ اور قیادت کی صلاحیتوں کی نشوونما کیلئے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائیگا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ناصرہ جبیں نے کہا کہ ہمارے نوجوان صلاحیتوں سے بھرپور ہیں اور یونیورسٹی انتظامیہ ان کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کریگی، پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ ہر شعبے میں بہترین انسانی وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔