ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں نمایاں اضافہ

منگل 22 مئی 2018 17:58

ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں نمایاں اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ملک میں گزشتہ چند برسوں میں خوردنی تیل کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سال 2015ء میں پاکستان نے 2.7 ملین ٹن خوردنی تیل درآمد کیا تھا جبکہ سال 2017ء میں خوردنی تیل کی درآمدات 3.5 ملین ٹن ریکارڈکی گئی۔

(جاری ہے)

موجودہ مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں میں ملک میں سویابین آئل کی درآمدات میں 53 فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

بجٹ سے قبل پاکستان بناسپتی مینوفکچررز ایسوسی ایشن نے سویابین پر ڈیوٹی میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ مقامی کینولہ اورسن فلاور آئل کو متوازن مقابلہ بازی کے مواقع کو یقینی بنایا جائے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ بجٹ میں آئل پردرآمدی ڈیوٹی میں اضافے کے باوجود صارفین پرزیادہ بوجھ نہیں پڑے گا کیونکہ درآمدی تیل میں سویابین کا حصہ بہت ہی کم ہے۔

متعلقہ عنوان :