فرسٹ ویمن بنک اورانسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈاکائونٹنٹس آف پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پردستخط

منگل مئی 17:58

فرسٹ ویمن بنک اورانسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈاکائونٹنٹس آف پاکستان کے درمیان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) فرسٹ ویمن بنک اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈاکائونٹنٹس آف پاکستان نے مفاہمت کی ایک دستاویز پردستخط کردئیے ہیں۔ یہاں جاری بیان کے مطابق مفاہمت کی دستاویزکے تحت فرسٹ ویمن بنک چارٹرڈ اکائونٹنٹس کی خواتین ممبران کو گھر سے کام کرنے کے مواقع فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان کے صدر ریاض اے رحمان چامڈیہ اور فرسٹ وومن بنک کی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر طاہرہ ریاض نے مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کئے۔ اس موقع پر بنک کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔ مفاہمت کی دستاویز کے تحت دونوں ادارے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کویقینی بناتے ہوئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :