ٹریفک مسائل کے حل کیلئے متعلقہ ادارے اقدامات اٹھائے،کمشنرہزارہ ڈویژن

منگل 22 مئی 2018 18:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) کمشنر ہزارہ ڈو یژن محمد اکبر خا ن نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں شا ہراہ قرا قر م پر رونما ہو نے وا لے ٹریفک حا دثا ت کو انتظا میہ کی جا نب سے نظر اندازنہیں کیا جا سکتا.سبزی منڈی موڑ پر حا لیہ حا دثا ت کی مختلف ذرا ئع سے تحقیقا ت کے بعد یہ حقیقت سا منے آئی ہے کہ بیشتر حا دثا ت سبزی منڈی کے انتہا ئی تنگ موڑ ،گا ڑیو ں کی غلط اورٹیکنگ اور کمر شل گاڑیو ں کی اور لو ڈنگ کے با عث پیش آئے ہیں اس لئے نیشنل ہا ئی وے اتھا رٹی ،ضلعی انتظا میہ ،پو لیس اور ٹی ایم اے اس مسئلہ کے محفو ظ اور دیر پا حل کے لئے اقدا ما ت تجویز کر ے ۔

کمشنر ہزارہ نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی سر برا ہی میں ایک آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جو ایبٹ آباد میںشا ہر ا ہ قرا قرم خصو صا سبزی منڈی موڑ پر ٹریفک حا دثا ت کی رو ک تھا م اور ٹریفک کے مسا ئل کے دیر پا حل سے متعلق معا ملا ت کا تکنیکی جا ئزہ لے کر سا ت روز کے اندر قا بل عمل سفا رشا ت پیش کر ے گی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے ارکا ن میں ایڈیشنل ایس پی ٹر یفک ،اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد،ڈا ئیر یکٹر این ایچ اے ،ڈا ئیر یکٹر کے پی ایچ اے اور تحصیل نا ظم ایبٹ آباد شا مل ہو نگے۔

یہ ہدا یا ت انہو ں نے منگل کے روزکمشنر ہا ئو س میںٹریفک حا دثا ت کی رو ک تھا م سے متعلق اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے جا ری کیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کپٹن (ر) اورنگزیب حیدر ،ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کواٹرز سو نیا شمعروز ،تحصیل نا ظم ایبٹ آبادمحمد اسحا ق ذکر یا،ڈا ئیر یکٹر این ایچ اے ،صدر پریس کلب محمد شا ہد چو ہدری ،سا بق صدر سردار محمد شفیق اور ٹی ایم او ایبٹ آباد نے شر کت کی۔

اجلاس کے دورا ں حا دثا ت کا با عث بننے وا لے سبزی منڈی روڈ کو ٹریفک کے قا بل بنا نے کے لئے مختلف تجا ویز پر تفصیلی غور کے علا وہ ما نسہرہ روڈ ایبٹ آباد پر ٹریفک میں خلل ڈا لنے وا لے عوا مل اور اورلو ڈنگ کے سد با ب ،کر ش مشینو ں سے پلو ں کو پہنچنے وا لے نقصا نا ت کے تدا رک ،فورارہ چو ک اور ما نسہرہ روڈ کو مختلف مقا ما ت سے کشا دہ کر نے اور ما نسہرہ روڈ سے تجاوزات ہٹا نے کے اقدا ما ت کو بھی زیر بحث لایا گیااور ان امور سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔

کمشنر ہزارہ نے ما نسہرہ روڈ سے تجا وزات ہٹا نے کے لئے عید کے بعد جا مع آپریشن شرو ع کر نے کی ہدا یت کی جب کہ ڈپٹی کمشنر نے بتا یا کہ اس ضمن میں ضرو ری نو ٹس عنقریب جا ری کر دئے جا ئیں گے۔محمد اکبر خا ن نے ایو ب پل حو یلیا ں کی مبینہ حا لت ذار کی با رے میں بھی مو صو ل ہو نے وا لی شکا یا ت پر تشویش کا اظہا ر کیااور اس پل کو ہر لحا ظ سے محفو ظ بنا نے کے لئے بر وقت اقدا ما ت کی ضرو رت پر زور دیتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی سر برا ہی میں ایک دوسری کمیٹی تشکیل دے دی جو ایو ب پل کی مو جودہ صو رت حا ل اور خد شا ت سے متعلق تکنیکی رپو رٹ مر تب کر ے گی جب کہ ڈپٹی کمشنر نے یقین دلا یا کہ پل کے ارد و گرد پا نچ سو گز کے فا صلے پر کر ش مشین اور پتھر نکا لنے پر فو ری پا بندی عا ئد کی جا ئے گی۔

سپلا ئی میں شا ہراہ ہزارہ پر با رش کا پا نی جمع ہو نے سے پیدا ہو نے وا لی ٹریفک کی مشکلا ت کی نشا ندہی پر کمشنر ہزارہ نے کہا کہ نا لو ں کی عد م صفا ئی اس مسئلے کا با عث بن رہی ہے اس لئے کنٹو نمنٹ بو ڑد کو نا لو ں کی صفا ئی یقینی بنا نے کے لئے کہا جا ئے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ فوارہ چو ک سے ما نسہرہ روڈ کی جا نب شا ہراہ کو کشادہ کر نے کے لئے ٹی ایم اے با ر کلب سے ملحقہ ارا ضی کا کچھ حصہ فرا ہم کر ے گی جو این ایچ اے روڈ کی کشا دگی کے لئے استعما ل کر ے گی۔

کمشنر ہزارہ محمد اکبر خا ن نے کہا کہ شا ہراہ قراقرم پر حا دثا ت کی رو ک تھا م اور سہو لیا ت کی فرا ہمی کے لئے این ایچ اے ،ضلعی انتظا میہ ،پو لیس اور ٹی ایم اے سمیت تما م متعلقہ ادا رو ں کو مشتر کہ لا ئحہ عمل مر تب کر کے اس پر عمل درآمد کی ضرو رت ہے ۔انہو ں نے کہا کہ مو جودہ ٹورسٹ سیزن اور آئندہ عید الفطر کے پیش نظر خا ص طو ر پر سبزی منڈی مو ڑ پر ٹریفک مسا ئل حل کر نے کے لئے ہنگا می اقدا ما ت کئے جا ئیں ۔

انہو ں نے کہا کہ اور لو ڈنگ کا مسئلہ حل کر نے کے لئے این ایچ اے شا ہراہ ہزارہ پر وزن کے لئے کا نٹا بھی نصب کر ے ۔انہو ں نے کہا کہ شا ہراہ قرا قر م پر حا دثا ت سے جا نی نقصان بھی ہورہا ہے اس لئے این ایچ اے کو روڈ کی کشا دگی کے لئے ضرو ری اقدا ما ت کر نے چا ہئیںجس کے لئے صو با ئی ادا رے بھی مکمل تعا ون کر یں گے۔انہو ں نے کہا کہ شا ہراہ ریشم پر ٹریفک مسا ئل حل کر نے کے لئے این ایچ اے کی جا نب سے چھو ٹے چھو ٹے اقدا ما ت کی ضرو رت ہے جس سے بڑے مسا ئل حل ہو جا ئیں گے۔

متعلقہ عنوان :