Live Updates

آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں صوبائی حکومت کی36ارب روپے کی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے،ضیاء اللہ آفریدی

منگل 22 مئی 2018 18:16

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اور پی پی میں شمولیت اختیارکرنیوالے ضیاء اللہ آفریدی نے خیبرپختونخواحکومت پر الزام عائد کیاہے کہ آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے خیبرپختونخواحکومت کے متعلق اپنی رپورٹ میں 36ارب روپے سے زائد بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی ہے جو پاکستان تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتاثبوت ہے۔

(جاری ہے)

پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضیاء اللہ آفریدی نے کہاکہ مجموعی طور پر آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے خیبرپختونخواحکومت کے مختلف محکموں اور ذیلی اداروں کے ایک ہزار352اداروں کاآڈٹ کرناہے جن میں سے ابتدائی طور پر 111اداروں کا کیاجاچکاہے مجموعی طور پران اداروں کے 401ارب33کروڑکاآڈٹ ہوناہے تاہم اب تک 134ارب5کروڑکے آڈٹ میں36ارب روپے کی بے قاعدگیوں کی نشاندہی ہوئی ہے جن میں سے سات ارب روپے قواعدوضوابط کے برعکس استعمال کئے گئے ہیں ایک ارب30کروڑ کی بدعنوانی ہوئی ہے 20ارب28کروڑکی مختلف محکموں کی کمزوریوں کی نشاندہی ہوئی چار ارب21کروڑکی ریکوری نہیں ہوئی اور9ارب کا ریکارڈہی پیش نہیں کیاگیا جب کہ دوارب51کروڑکے مختلف کاغذات اور کوتاہیوں کی بھی نشاندہی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ بدعنوانیوں کیخلاف میدان میں نکلنے کی دعوے کرتی ہے پنجاب اور سندھ حکومت کے خلاف آڈٹ رپورٹ کے حوالے دیے جاتے ہیں لیکن عمران خان خود اپنی حکومت کی36ارب روپے کی بے قاعدگیوں کا جواب کب دینگے،ضیاء اللہ نے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک اوران کی کابینہ کے وزراء نے نااہل شخصیات کواداروں پرمسلط کیاجسکے باعث بدعنوانی کا دوردوراہے صوبائی حکومت کو عوام کے پیسوں کی ایک ایک پائی کا حساب دیناہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات