ضیاء الرحمان کی بحیثیت ڈسٹرکٹ سپشلیسٹ پیڈیاٹرک تقرری

منگل 22 مئی 2018 18:16

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضیاالرحمان ولد عزیز الرحمن کی فوری طورپر مستقل بنیادوں پر بحیثیت ڈسٹرکٹ سپشلیسٹ پیڈیاٹرک ( بی ایس۔18 ) تقرری کردی ہے۔

(جاری ہے)

وہ عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریںگے اور ان کی خدمات کے قواعد وضوابط خیبرپختونخوا سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے تحت ہونگے جبکہ ان کے تبادلے وتعیناتی کے احکامات بعد میں جاری کئے جائیں گے ۔اس امر کااعلان محکمہ صحت حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔